چین خدماتی صنعت اور خدماتی تجارت میں تعاون کو گہرا کرے گا، چین کے نائب وزیراعظم

2024/09/12 19:34:52
شیئر:

چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز  2024 گلوبل ٹریڈ ان سروسز سمٹ 12 تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور بیجنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کے سکریٹری ین لی نے سمٹ میں صدر شی جن پھنگ کی جانب سے مبارکباد کا خط پڑھ کر سنایا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ  کمیٹی کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے اجلاس میں شرکت کی اور کلیدی تقریر کیا۔

ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ  ایسا چھٹی مرتبہ ہے کہ صدر شی جن پھنگ نے ورچوئل پیغام  دیتے ہوئے  سیفٹس کے  کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی ہے ، جو اعلیٰ سطحی کھلے پن کے ساتھ اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے چین کے پختہ عزم کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین خدماتی صنعت اور خدماتی تجارت میں تعاون کو گہرا کرنے ، اعلیٰ سطح کے کھلے پن کے ساتھ خدمات میں تجارت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور عالمی معیشت کی خوشحالی اور ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ ہم کھلی ترقی کے لئے نئے مواقع کا اشتراک کریں گے، جدت طرازی اور ترقی کے نئے محرکات کو فروغ دیں گے، سپر بڑی مارکیٹوں کے لئے نئی جگہ کو وسعت دیں گے، تعاون اور ترقی کے لئے ایک نیا ماحول پیدا کریں گے، اور بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ خدمات اور ڈیجیٹل تجارت میں تعاون کو مضبوط کریں گے.