بارہ تاریخ کو چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النیہان سے ملاقات کی۔
لی چھیانگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور متحدہ عرب امارات نے سیاسی طور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے اور چین اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے درمیان عملی تعاون سب سے آگے رہا ہے۔ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، چین متحدہ عرب امارات تعلقات اور تعاون میں نئی پیش رفت کو فروغ دینے اور مزید ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ چین متحدہ عرب امارات اور دیگر جی سی سی ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے تاکہ چین جی سی سی ، ایف ٹی اے مذاکرات کی جلد تکمیل کو فروغ دیا جا سکے۔
محمد بن زاید النیہان نے کہا کہ رواں سال فریقین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ ہے اور دونوں ممالک کے مابین ہمہ جہت دوستانہ تعلقات ایک بے مثال سطح پر پہنچ گئے ہیں اور ریاست سے ریاست کے تعلقات کے لئے ایک نمونہ بن گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات ایک چین کے اصول کی پاسداری کرتا ہے اور چین کا قابل اعتماد شراکت دار اور اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا اسٹریٹجک شراکت دار بننے کا خواہاں ہے۔