ہانگ کانگ کے معاملے پر برطانیہ کی جانب سے نام نہاد پچپنویں "نیم سالانہ رپورٹ" میں ، "ایک ملک، دو نظام"، ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون اور قومی سلامتی کے ضوابط کو بدنام کرنے اور ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی معاملات میں شدید مداخلت کے جواب میں، ہانگ کانگ میں وزارت خارجہ کے کمشنر کے دفتر کے ترجمان نے 12 ستمبر کو شدید مذمت کا اظہار کیا ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کی وطن واپسی کے بعد چینی حکومت کی جانب سے ہانگ کانگ پر حکمرانی کی قانونی بنیاد چین برطانیہ مشترکہ اعلامیے کے بجائے چینی آئین اور ہانگ کانگ کا بنیادی قانون ہے۔ہانگ کانگ کی حوالگی کے بعد برطانوی فریق کے پاس نہ تو کوئی اختیار ہے اور نہ ہی اس کے پاس ہانگ کانگ کی نگرانی کا کوئی حق ہے، لیکن برطانیہ ،چین برطانیہ مشترکہ اعلامیے کو ہانگ کانگ کے عوام کی حمایت کے دعویٰ کے بہانے کے طور پر اکثر استعمال کرتا ہے جو چین کے اندرونی معاملات میں سراسر مداخلت ہے۔
ترجمان نے برطانیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سامراجی ذہنیت کو ترک کرے ، بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کا احترام کرے، ہانگ کانگ کی حکمرانی اور خوشحالی کے معروضی حقائق کا احترام کرے، ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے اور نام نہاد "نیم سالانہ رپورٹ" شائع کرنا بند کرے۔