⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠اگست میں چین کی متعدد صنعتوں کی اضافی قیمت میں ڈبل ڈیجٹ اضافہ

2024/09/14 15:48:26
شیئر:

رواں  سال کے آغاز سے چین نے بڑے پیمانے پر سازوسامان کی تجدید اور صارفی اشیاء  کی تجارت کا ایکشن پلان متعارف کرایا ہے اور متعلقہ محکموں نے معاون پالیسیاں جاری کی ہیں۔

 14 ستمبر کو چین کے قومی ادارہ شماریات کے متعلقہ  حکام نے کہا کہ پالیسی کی بدولت رواں سال چین میں  سازوسامان کی مینوفیکچرنگ اور صارفی اشیاء  کی صنعتوں کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اگست میں سامان کی تجدید سمیت دیگر عوامل کی وجہ سے ، جہاز سازی اور متعلقہ سامان کی مینوفیکچرنگ ، شہری ریل ٹرانزٹ کے سامان کی مینوفیکچرنگ ، ٹیکسٹائل ، گارمنٹس اور چمڑے کی پروسیسنگ کے خصوصی سامان کی مینوفیکچرنگ ، اور مواصلاتی سامان کی مینوفیکچرنگ کی اضافی قیمت میں بالترتیب 23فیصد، 17.1فیصد، 10.5فیصد اور 10.3فیصد کا اضافہ ہوا ،  جو کہ ان تمام صنعتوں میں ڈبل ڈیجٹ اضافہ ہے۔

 ٹریڈ ان جیسے عوامل کے باعث کنزیومر گڈز مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 4.2 فیصد اضافہ ہوا، جو جولائی کے مقابلے میں معمولی تیزی ہے۔ کنزیومر گڈز کی 13 صنعتوں میں سے 10 میں سال بہ سال اضافہ دیکھا گیا۔ جنوری سے اگست تک، سرمایہ کاری کی ترقی میں سازوسامان اور اوزار کی خریداری کا تناسب 64.2فیصد  تک پہنچ گیا، جس نے سرمایہ کاری کی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا. جنوری سے اگست تک صارفی اشیاء کی مجموعی ریٹیل فروخت میں سال بہ سال 3.4 فیصد اضافہ ہوا۔ سروسز کی ریٹیل فروخت میں سال بہ سال 6.9 فیصد اضافہ ہوا  جو  اسی عرصے میں سامان کی ریٹیل فروخت کے مقابلے میں 3.9 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ریٹیل سروسز  کی تمام اقسام نے مثبت نمو حاصل کی ہے۔