چین میں ریئر ارتھ وسائل کی دریافت میں پیش رفت، 4.96 ملین ٹن اضافی وسائل کی توقع

2024/09/15 16:51:08
شیئر:

 چائنا ریئر ارتھ گروپ کے متعلقہ حکام نے بتایا کہ چین نے صوبہ سیچھوان کے لیانگ شان علاقے میں ریئر ارتھ  وسائل کی دریافت میں  نئی  پیش رفت کی ہے اور توقع ہے کہ اس سے 4.96 ملین ٹن  وسائل کا اضافہ ہوگا۔ اگلے مرحلے میں  چائنا ریئر ارتھ گروپ اپنی صنعتی کنٹرول کی صلاحیتوں کو مزید بڑھائے گا اور ذخائر اور پیداوار میں اضافے کے کام کو بھرپور طریقے سے فروغ دے گا۔معلوم ہوا ہے کہ ریئر ارتھ  وسائل وسیع پیمانے پر ہوابازی، خلابازی ، خصوصی مواد ، دھات سازی ، توانائی اور زراعت سمیت بہت سے شعبوں میں استعمال ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ چین ریئر ارتھ  کے ذخائر  اور پیداوار کے لحاظ سے  دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔