47ویں ورلڈ سکلز مقابلے کا اختتام،چین طلائی تمغوں اور تمغوں کی تعداد میں پہلے نمبر پر

2024/09/16 15:51:08
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 15 ستمبر کی شام فرانس کے شہر لیون میں 47 واں ورلڈ سکلز مقابلہ اختتام پذیر ہوا۔ یہ مقابلہ 10 سے 15 ستمبر تک  لیون میں منعقد ہوا جس میں ورلڈ سکلز کے رکن ممالک اور خطوں کے 1400 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ چینی وفد نے موجودہ مقابلے کے تمام 59 مقابلوں میں 36 طلائی، 9 چاندی ، 4 کانسی کے تمغے اور 8 وننگ پرائس  جیتے۔ چین ان مقابلوں میں  طلائی تمغوں اور تمغوں کی تعداد نیز ٹیم  کےکل اسکور کے لحاظ سے پہلے نمبر پر رہا۔ اختتامی تقریب میں چین کے شہر شنگھائی کو 48 ویں ورلڈ سکلز مقابلے کے میزبان شہر  کی حیثیت سے ورلڈ سکلز مقابلے کا  پرچم حوالے کر دیا گیا۔

 ہر دو سال بعد منعقد ہونے والا ورلڈ سکلز مقابلہ دنیا کا سب سے بڑا، سب سے وسیع پیمانے پر اور بااثر پیشہ ورانہ مہارتوں کا مقابلہ ہے، جسے "ورلڈ سکلز اولمپکس" کے نام سے جانا جاتا ہے۔یہ  پیشہ ورانہ مہارتوں کی ترقی میں ممتاز عالمی  معیار کی نمائندگی کرتا ہے، اور ورلڈ سکلز تنظیم کے ممبروں کے لئے پیشہ ورانہ مہارتوں کی پیشکش اور تبادلے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔