ٹرمپ پر مشتبہ 'قاتلانہ حملے'کے حوالے سے جو بائیڈن کا بیان

2024/09/16 15:58:02
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق15 ستمبر کو  وائٹ ہاؤس  کی جانب سے جاری  ایک بیان کے مطابق امریکی صدر  بائیڈن نے کہا کہ ان کی ٹیم نے انہیں سابق صدر ٹرمپ پر ایک مشتبہ قاتلانہ حملے کی اطلاع دی ہےجس کی تحقیقات امریکی وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ٹرمپ خود محفوظ ہیں۔ اپنے بیان میں بائیڈن نے کہا کہ امریکہ سیاسی تشدد یا تشدد کی کسی بھی کارروائی کو برداشت نہیں کرے گا ، انہوں نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سیکرٹ سروس کے پاس ٹرمپ کی مسلسل سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری وسائل، صلاحیتیں اور حفاظتی اقدامات موجود ہیں۔

 مقامی وقت کے مطابق 15 تاریخ کو  فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ میں گالف کلب کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کی ملکیت  ٹرمپ کے پاس ہے۔ امریکہ کے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے حوالے سے شبہ ہے کہ یہ ٹرمپ کے خلاف ایک ناکام 'قاتلانہ حملہ' ہے اور ایف بی آئی اس کی تحقیقات کر رہا ہے۔