پانچ روزہ 2024 چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) 16 تاریخ کو بیجنگ میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوا جس میں تقریباً 1،000 اہم نتائج حاصل ہوئے۔ رواں سال کے سی آئی ایف ٹی آئی ایس میں 2،000 سے زیادہ کاروباری اداروں نے آف لائن نمائش میں شرکت کی ،مجموعی طور پر بین الاقوامی شرکت کا تناسب 20 فیصد سے زیادہ ہے ، اور 100،000 سے زیادہ پیشہ ور افراد کو شرکت کے لئے مدعو کیا گیا تھا ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ اس تجارتی میلے میں 200 سے زیادہ مربوط تخلیقی ثمرات جاری کیے گئے۔ میلے کے دوران تعمیرات، فنانس اور کاروباری خدمات سمیت دیگر شعبوں کی 7 کیٹیگریز میں تقریباً ایک ہزار کامیابیاں حاصل ہوئیں جن میں لین دین اور سرمایہ کاری، وغیرہ شامل ہیں۔ رواں سال کے اس میلے میں "خدمات کی تجارت میں چین کی ترقی پر رپورٹ" جیسی مستند رپورٹس کا اجراء بھی کیا گیا۔