چائنا ایسٹرن تھیٹر آف آپریشنز کے ترجمان سینئر کرنل لی شی نے سترہ ستمبر کو بتایا کہ 17 ستمبر کو امریکہ کا ایک آبدوز شکن گشتی طیارہ آبنائے تائیوان سے گزرا اور اس کی کھلے عام تشہیر کی گئی۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر نے امریکی طیارے کے عمل کی نگرانی کی، حفاظت کے لئے لڑاکا طیاروں کو الرٹ کیا اور قوائد و ضوابط کے مطابق اسے مانیٹر کیا۔چائنا ایسٹرن تھیٹر میں موجود افواج اپنی قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کا بھرپور دفاع کرنے کے لئے ہر وقت ہائی الرٹ ہیں۔