ویتنام چین کے ساتھ تعلقات کو اولین ترجیح سمجھتا ہے ،ویتنام کے صدر تولام

2024/09/17 18:44:09
شیئر:

ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر تولام نے 17 تاریخ کو ہنوئی میں اس بات کا اعادہ کیا کہ ویتنام چین کے ساتھ تعلقات کو اولین ترجیح سمجھتا ہے۔

 اسی دن ویتنام میں چین کے نئے سفیر حہ وے کی سفارتی اسناد کو قبول کرتے ہوئے تولام نے نشاندہی کی کہ ویتنام اور چین کے تعلقات ایک بے مثال نئی بلندی پر پہنچ چکے ہیں اور ہمیں اگلے سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرنے اور دونوں ممالک اور عوام کو مسلسل فائدہ پہنچانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ حہ وے نے کہا کہ دونوں کمیونسٹ جماعتوں کے اعلی رہنماؤں کی قیادت میں چین اور ویتنام نے اسٹریٹجک اہمیت پر مبنی ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کا آغاز کیا ہے۔ چین ویتنام کے ساتھ مل کر باہمی دوستی کو مسلسل اور مستحکم انداز میں فروغ دینے کے لیے کام کرنے کو تیار ہے۔