لبنان اور اسرائیل کی عارضی سرحد پر جھڑپوں کا سلسلہ جاری

2024/09/18 11:03:09
شیئر:

لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے 17 تاریخ کو اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج نے اسی روز جنوبی لبنان میں کئی مقامات پر حملے کیے۔ لبنان کی وزارت صحت عامہ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ اسی روز لبنان کی حزب اللہ پارٹی نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اس کے مسلح افراد نے اسرائیل کے  ٹھکانوں اور دیگر اہداف پر براہ راست حملے کیے ہیں۔

اسرائیل کی دفاعی افواج نے 17 تاریخ کو اطلاع دی کہ اسی دن دھماکہ خیز مواد سے لیس متعدد ڈرون لبنان کی سمت سے اسرائیل کی جانب اڑے۔ اسرائیلی افواج نے کچھ ڈرونز مار گرائے اور کچھ نے شمالی اسرائیل پر حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حزب اللہ کی عمارتوں اور دیگر اہداف کو نشانہ بنایا جس میں متعدد مسلح افراد ہلاک ہوئے۔