چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ سے موصول اطلاعات کے مطابق اس سال جنوری سے اگست تک چین یورپ ٹرین روٹ پر مجموعی طور پر 13,056 ٹرینیں چلائی جا چکی ہیں اور 1.399 ملین ٹی ای یو سامان بھیجا گیا، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 12 فیصد اور 11 فیصد اضافہ ہے۔ اگست میں 1653 ٹرینیں چلائی گئیں اور 173000 ٹی ای یو سامان بھیجا گیا۔ اس سال کے آغاز سے ، چین ۔یورپ مال بردار ٹرینوں کی تعداد ماہانہ بنیادوں پر مسلسل چھ ماہ سے 1600 سے متجاوز چلی آ رہی ہے۔