جاپان کی حکومت نے 18 تاریخ کو کہا کہ چینی بحریہ کا لیاؤننگ جہاز یوناگونی جزیرے اور ایریموٹ جزیرے کے قریب پانیوں میں داخل ہوا اور کچھ دیر کے لیے ملحقہ علاقے میں رہا، جو ناقابل قبول ہے۔
19 ستمبر کو چین کی وزارت دفاع کے ترجمان چانگ شیاؤ گانگ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ تربیتی منصوبے کے مطابق چینی بحریہ کے لیاؤننگ جہاز نے حال ہی میں مغربی بحرالکاہل اور دیگر سمندری علاقوں میں معمول کی تربیتی سرگرمی انجام دی ہے۔اس تربیت کا مقصد فوجیوں کی اصل جنگی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے، جو متعلقہ بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کے مطابق ہے، اور متعلقہ فریقوں کو اس کی حد سے زیادہ تشریح کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔