غیر ملکی مسافروں کی چین آمد میں مسلسل اضافہ

2024/09/19 10:47:34
شیئر:

چائنا ٹورازم اکیڈمی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ "چین کی ان باؤنڈ سیاحت کی اعلیٰ معیار کی ترقی " کے مطابق ، 2024 کی پہلی ششماہی میں ، چین کی ان باؤنڈ سیاحت کی بحالی اور ترقی کے رجحان میں بہتری جاری رہی۔ چین کے اعلیٰ معیار کے سیاحتی وسائل اور روایتی ثقافت کو سیاحوں کی اکثریت نے پسند کیا ہے.

 2024 کی پہلی ششماہی میں چین کے ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے رہائشیوں اور ملک میں غیر ملکیوں کی آمد ورفت کی مجموعی تعداد 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 92 فیصد تک بحال  ہو  گئی ہے ، جس میں  چین آنے والے  غیر ملکیوں کی تعداد  14.635 ملین  تک جا پہنچی  اور ابتدائی اندازوں کے مطابق ان میں غیر ملکی مسافروں کی تعداد  تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ  تھی ۔