⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چین میں زیر کاشت زمینوں کے رقبے میں مسلسل تین سالوں سے اضافہ

2024/09/19 15:02:44
شیئر:

چین کی وزارت  قدرتی وسائل  نے 19 ستمبرکو ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں  اعلان کیا کہ 2021 سے اب تک  چین میں زیر کاشت زمینوں کے رقبے  میں 17.58 ملین مو، یعنی 1.172ملین ہیکٹرز کا اضافہ ہوا ہے ،جس سے چین کی زیر کاشت زمین میں کئی سالوں سے مسلسل کمی کا رجحان رک گیا ہے۔ خاص طور پر سال 2023 میں، جنوبی چین کے  صوبوں میں زیرکاشت زمینوں کے رقبے میں 7.39 ملین مو کا خالص اضافہ ہوا، جو چین میں زیرکاشت زمینوں کی "جنوب میں کمی اورشمال میں اضافے" کی صورتحال کو تبدیل کرتا ہے.