مواصلاتی آلات میں لبنان پہنچنے سے قبل دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا ، لبنانی حکام

2024/09/20 10:41:34
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 19 تاریخ کی شام کو اقوام متحدہ میں لبنان کے وفد نے سلامتی کونسل کے نام  ایک خط میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لبنانی حکام کو معلوم ہوا کہ مواصلاتی آلات میں  ملک پہنچنے سے قبل دھماکہ خیز مواد  نصب  کیا گیا تھا  اور ان آلات  کو  الیکٹرانک پیغامات کی ترسیل سے دھماکے سے اڑایا گیا۔

 لبنان کے وزیر برائے صحت عامہ فلاس ابیاد نے 19 تاریخ کو کہا کہ 17 اور 18  ستمبر   کو  لبنان کے متعدد  مقامات پر مواصلاتی آلات کے دھماکوں میں 37 افراد ہلاک اور 2931 افراد زخمی ہوئے ہیں۔