چین امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کے پانچویں اجلاس کا انعقاد

2024/09/21 16:34:21
شیئر:

19 سے 20 ستمبر تک چین امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کا  پانچواں اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ چینی وزیر تجارت لان فو آن نے امریکی فریق کے افسر کے ساتھ مختصر بات چیت کی ۔چین کے نائب وزیر تجارت لیاؤ مین اور امریکہ کے نائب وزیر تجارت جے  شمباغ نے اس اجلاس کی مشترکہ صدارت کی اور دونوں ممالک کے اقتصادی شعبوں سے متعلقہ محکموں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

 فریقین نے سان فرانسسکو مذاکرات اور گوانگ ژو مذاکرات میں طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق چین اور  امریکہ کی میکرو اکنامکس کی صورتحال اور پالیسی، عالمی چیلنجوں  سے نمٹنے اور مشترکہ تشویش سمیت موضوعات پر  عملی اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔ چین نے امریکہ کی جانب سے چین پر مزید   ٹیرف عائد کرنے، چینی سرمایہ کاروں  پر پابندیوں، چینی کاروباری اداروں کے مفادات کو نقصان سمیت  دیگر مسائل پر اپنی تشویش ظاہر کی۔ فریقین نے رابطے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔