چین کی خود محتاری کی خلاف ورزی کا نتیجہ سنگین ہو گا ۔فلپائن اپنی غلطی کو درست کرے ۔

2024/09/21 16:27:09
شیئر:

فلپائن نے کوسٹ گارڈ کے اس جہاز کو واپس بلا لیا ہے جو 17 اپریل سے چین کے نان شا جزائر کے شیان  بن ریف    میں غیر قانونی طور پر  موجود   تھا کیونکہ اس کی سپلائی ختم   ہو گئی تھی۔   لیکن یوں محسوس ہوتا ہے جیسے فلپائن اب بھی  کشیدگی کو کم  نہیں کرنا  چاہتا بلکہ چینی سمندری حدود میں  اپنی خلاف ورزی جاری  رکھنا  چاہتا ہے۔

فلپان کی کار روائیاں  نہ صرف چین کی  علاقائی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں  بلکہ  "جنوبی بحیرہ  چین میں فریقین کے  اعلامیہ کی بھی  خلاف ورزی ہے جس سے خطے میں امن و استحکام کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔  اگر   فلپائن   نے ایک بار پھر  اپنا جہاز چینی سمندری حدود میں  بھیجا  تو اسے اس کی  بھاری قیمت ادا کرنا  ہو گی۔

فلپائن کی ان خلاف ورزیوں کی پس پردہ وجہ امریکہ کا اسے اکسانا ہے ۔ امریکہ دیگر ممالک اور خطے کو اپنے کیمپ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور دنیا میں  اپنے اتحادیوں  کے ساتھ عالمی منظرنامے   پر چین کو  تنہا  کرنے کی  کوشش کر رہا ہے۔ اس کے برعکس چین  اب تک تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے   عقلی انداز میں   قانون  کے نفاذ  کے ساتھ فلپائن کی ان  خلاف ورزویوں سے نمٹ رہا ہے ۔

چین اور فلپائن کے درمیان طویل دوستی اور وسیع مشترکہ مفادات ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات کو   صرف سمندر سے متعلقہ  ان مسائل  سے  نہیں جانچا جا سکتا۔فلپائن کو  علم   ہونا چاہیئے کہ دو طرفہ مذاکرات چین اور  فلپائن کے درمیان سمندر سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کا واحد عقلی راستہ ہے جو  نہ صرف دونوں فریقوں  بلکہ خطے کے مفادات کے  بھی حق میں ہے۔