سی پی سی کے سینٹرل پارٹی اسکول کے سنکیانگ نسلی کیڈر ٹریننگ کورس کے قیام کی ستر ویں سالگرہ کے موقع پر، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ایک اہم ہدایت دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ سینٹرل پارٹی اسکول کی سنکیانگ کلاس کا قیام سی پی سی سینٹرل کمیٹی کا ایک اہم فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر سالوں میں سنکیانگ کلاس نے متعدد نمایاں کیڈرز کو پروان چڑھایا ہے جنہوں نے سنکیانگ میں کیڈرز کی ٹیم کو مضبوط بنانے، سنکیانگ کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے اور سنکیانگ میں سماجی استحکام اور طویل مدتی امن و استحکام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
شی جن پھنگ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سنکیانگ کلاس کے لئے حمایت اور تعاون کے سلسلے میں سینٹرل پارٹی اسکول کے کردار کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ سنکیانگ کلاس کی کامیابی کے لئے مضبوط گارنٹی فراہم کی جا سکے۔