گیارہواں سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 21 ستمبر کی شام شمال مغربی چین کے صوبہ شانسی کے شہر شی آن میں شروع ہوا۔ اس سال کے فلم فیسٹیول کو چائنا میڈیا گروپ ، شانسی اور فوجیان کی صوبائی عوامی حکومتوں نے مشترکہ طور پر اسپانسر کیا ہے ۔یہ فیسٹول 5 روز تک جاری رہے گا۔فلم فیسٹیول میں "گولڈن سلک روڈ ایوارڈ" کا اجرا ہو گا اور متعدد فورمز، ماسٹر ڈائیلاگ اور فلم کے تبادلے کی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ آف لائن اور آن لائن اسکریننگ پلیٹ فارمز پر منعقد ہونے والی متعدد خصوصی اسکریننگ سرگرمیاں شائقین کو تقریبا 300 بہترین چینی اور غیر ملکی فلموں سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیں گی ۔
2014 سے شروع ہونے والا سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول قدیم شاہراہ ریشم کےآغاز کے مقام شانسی اور میری ٹائم سلک روڈ کے ایک اہم مقام فوجیان میں باری باری منعقد ہوتا ہے۔