چائنا نیشنل ایمرجنسی میڈیکل ریسکیو ٹیم 22 ستمبر کو طبی امدادی کاموں کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گئی

2024/09/22 15:49:18
شیئر:

 چین کے  قومی صحت کمیشن کے مطابق  حالیہ فسادات میں زخمی ہونے والے لوگوں کے علاج میں   بنگلہ دیش  کی   مدد  کے لیے، چینی حکومت نے بنگلہ دیش کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی درخواست پر ایک  ایمرجنسی میڈیکل ریسکیو ٹیم  بنگلہ دیش روانہ کرنے کا فیصلہ کیا   اور چین کی قومی صحت کمیشن کے میڈیکل ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ اہلکاروں  کی قیادت میں  چین کی قومی ایمرجنسی میڈیکل ریسکیو ٹیم نے   22  ستمبر  کی دوپہر   بنگلہ دیش پہنچ کر طبی امدادی کاموں کا آغاز کیا ۔

 بنگلہ دیش میں چین کے سفیر یاؤ وین  نے چینی نیشنل ایمرجنسی میڈیکل ریسکیو ٹیم کا ہوائی اڈے پر  استقبال کیا ۔ ریسکیو ٹیم  ضروریات زندگی اور   ضروری طبی سامان  سے لیس ہے ۔ ریسکیو ٹیم اپنے قیام میں  پیشہ ورانہ فرائض  کو پورا کرے گی، طبی علاج اور طبی ضروریات کا جائزہ لے گی، اور مقامی طبی عملے کو تکنیکی مدد  فراہم کرے گی۔