22 ستمبر کو چین کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے مختلف شکلوں میں چائنیز فامرز اینڈ ہاروسٹ فیسٹول منایا اور فصل کی کٹائی کی خوشی منائی ۔
" چائنیز فامرز اینڈ ہاروسٹ فیسٹول" کی تھیم تقریب صوبہ ہینان کی لنکا ؤ کاؤنٹی میں منعقد ہوئی ۔
فامرز اینڈ ہاروسٹ فیسٹول کے دوران ، صوبہ شان دونگ میں 16 شہروں میں خصوصی زرعی مصنوعات کی نمائش منعقد کی گئی جو دیہی احیا ء کی نئی کامیابیوں کو ظاہر کرتا ہے ۔ صوبہ یوننان میں ، "دیہی احیا، آپ اور میں ایک ساتھ چلتے ہیں"کے موضوع پر سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا ۔صوبہ آن ہوئی میں ، نئی زرعی مصنوعات اور نئی زرعی مشینری اور آلات نے بہت سے کسانوں کو اپنی جانب راغب کیا۔ صوبہ ہیلونگ جیانگ میں ، زراعت ، دیہات اور کسانوں سے متعلق امور میں حاصل کردہ عظیم کامیابیوں کی نمائش بھی منعقد کی گئی۔