چین کی امدادی ٹیم انسانی طبی امدادی کاموں کو انجام دینے کی ہر ممکن کوشش کرے گی،وزارت خارجہ

2024/09/23 17:03:37
شیئر:

23 ستمبر کو وزارت خارجہ کی یومیہ  پریس کانفرنس میں  چین کی نیشنل ایمرجنسی میڈیکل ریسکیو ٹیم کے  بنگلہ دیش پہنچنے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے  ترجمان لین جیئن نے کہا کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی دعوت پر چین کی نیشنل ایمرجنسی میڈیکل ریسکیو ٹیم  بنگلہ دیش پہنچ چکی ہے    جو بنگلہ دیش میں اپنے قیام کے دوران انسانی طبی امدادی کاموں کو انجام دینے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

 ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور بنگلہ دیش دوست ہمسایہ ممالک  اور جامع اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ  چین نے ہمیشہ  بنگلہ دیشی عوام کے لئے اچھے ہمسائے  اور دوستی کی پالیسی پر عمل کیا ہے   اور  مستقبل میں بھی مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط  کرنے اور چین بنگلہ دیش جامع اسٹریٹجک تعاون شراکت داری کو  گہرا کرنے کے لئے بنگلہ دیش کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔