فوری طور پر جنگ بند کریں تاکہ مزید انسانی تباہی سے بچا جا سکے۔یورپی یونین کا لبنان اور اسرائیل سے مطالبہ

2024/09/23 16:40:19
شیئر:

یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کے اعلی نمائندے جوزف بوریل نے 22  ستمبر کو  لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر "بلیو لائن" کے دونوں اطراف فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تاکہ  مزید  بڑی انسانی تباہی سے بچا جا سکے۔

 بوریل نے اسی دن ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو لبنان میں بڑھتی ہوئی صورتحال پر انتہائی تشویش ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ  دونوں اطراف کے شہری اس کی  بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں اور مکمل جنگ کی صورت میں وہ سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی ثالثی سمیت ہر قسم کی کوشش کر کے   جنگ سے بچناچاہیے۔

 رواں ماہ کی 17 اور 18 تاریخ کو لبنان میں مواصلاتی آلات کے دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوا جس میں مجموعی طور پر 37 افراد ہلاک اور تقریبا  000 3 زخمی ہوئے۔ لبنانی فریق نے اسرائیل پر بمباری کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا تھا   لیکن اسرائیل نے اس پر کوئی  جواب نہیں دیا۔ 20  ستمبر  کو اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں میزائل  حملہ کیا  جس میں لبنانی جزب اللہ  کے کم از کم دو سینئر فوجی کمانڈروں سمیت 37 افراد ہلاک ہو  ئے ۔ 21  ستمبر  کو اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر ایک اور بڑا  فضائی حملہ کیا۔ 22  ستمبر   کو  جزب  اللہ  نے شمالی اسرائیل میں رمات ڈیوڈ ایئر بیس اور ایئر فیلڈ پر دو میزائل حملے کیے۔