مقامی وقت کے مطابق 22 ستمبر کو ، نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں دو روزہ اقوام متحدہ کی فیوچر سمٹ کا افتتاح ہوا۔سمٹ میں کثیرالجہتی فریم ورک کو مزید ترقی دینے اور مستقبل کی ترقی کے مطابق ڈھالنے کے لیے سمٹ کے نتائج کی دستاویز "فیوچر کمپیکٹ" اور اس کے مندرجات کو اپنایا گیا۔ 79ویں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فلیمون ینگ نے اسی دن سمٹ میں اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ "فیوچر کمپیکٹ" نہ صرف موجودہ بحران کا جواب دیتا ہے بلکہ ایک پائیدار، منصفانہ اور پرامن عالمی نظم و نسق کی بنیاد بھی رکھتا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنی تقریر میں موجودہ سمٹ سے مطالبہ کیا کہ عالمی اداروں کو زیادہ جائز، منصفانہ اور موثر بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے منشور کی اقدار پر مبنی گہرائی سے اصلاحات پر غور کیا جائے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79واں اجلاس 10 ستمبر کو نیویارک میں شروع ہوا۔ فیوچر سمٹ ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس ہے جس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موجودہ اجلاس کے دوران بہت زیادہ توجہ مبذول کرائی ہے اور اس میں تقریباً 130 ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔