جاپان کی سب سے بڑی ریلوے کمپنی اور ٹوکیو میٹرو کو ڈیٹا فراڈ اسکینڈلز کا سامنا

2024/09/23 10:15:18
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠جاپان کی سب سے بڑی ریلوے فریٹ کمپنی کی جانب سے ٹرین پہیوں کی تنصیب کے عمل میں ٹیسٹ ڈیٹا میں دھوکہ دہی اوردیگر خلاف ورزیوں کے انکشاف کے بعد ، جاپان کی سب سے بڑی ریلوے مسافر کمپنی ، جےآر ایسٹ نے بھی 20 ستمبر کو اعتراف کیا کہ کمپنی میں بھی ڈیٹا فراڈ کا معاملہ پایا گیا۔

جے آر ایسٹ نے 20 تاریخ کو اعتراف کیا کہ 2008 سے2017 کے درمیان ، جب ٹوکیو شہر کے ایک مینٹیننس اسٹیشن کے متعلقہ عملے نے پہیوں کو ایکسل میں شامل کیا ، تو تقریباً 4،900 ایکسلز معیار کے مطابق  نہیں تھے ۔ ان میں سے تقریباً 1،200 ایکسلز کے ٹیسٹ ڈیٹا کو معیار کے ڈیٹا میں من مانے طریقے سے تبدیل کیا گیا۔ تاہم جے آر ایسٹ  کا یہ بھی کہنا تھا کہ معیار  پر پورا نہ اترنے والے ایکسلز کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور جن ایکسلز کا ڈیٹا معیاری دائرے سے کم ہیں ان میں سلامتی کا  کوئی مسئلہ نہیں ہے اور اب بھی 76 ایسے ایکسلز  زیر استعمال ہیں۔

 درحقیقت، جے آر ایسٹ کمپنی نے 2017 کے اوائل میں ہی  داخلی تحقیقات میں اعداد و شمار میں جعل سازی اور دیگر خلاف ورزیوں کا پتہ لگایا تھا، لیکن اس کی اطلاع سرکاری حکام کو نہیں دی گئی. فراڈ اسکینڈل کے جواب میں جاپان کی وزارت  ٹرانسپورٹ  نے 24 تاریخ کو جے آر ایسٹ  کی خصوصی سیکیورٹی انسپکشن کرنے کا فیصلہ کیا۔