مقامی وقت کے مطابق بائیس ستمبر کو سری لنکا کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ حتمی انتخابی نتائج سے پتہ چلا ہے کہ نیشنل پیپلز پاور پارٹی کے رہنما انورا ڈسانائیکے نے 21 تاریخ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل ڈسانائیکے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ سری لنکا میں صدارتی انتخابات جیت چکے ہیں اور نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔