وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے اعلان کیا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سینٹرل پولیٹیکل اینڈ لیگل افیئرز کمیشن کے سیکرٹری چھن وین چھنگ 23 سے 28 ستمبر تک ازبکستان میں چین ازبکستان قانون نافذ کرنے والے اور سیکیورٹی تعاون میکانزم کے پہلے اجلاس میں شرکت کریں گے اور ازبکستان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔