24 ستمبر کو وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے اقوام متحدہ کے فیوچر سمٹ میں چین کی شرکت کے حوالے سے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق 23 ستمبر کو صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے فیوچر سمٹ میں شرکت کی اور ایک اہم تقریر کی جس کا عنوان تھا "مشترکہ تقدیر کو سمجھیں اور ایک ساتھ بہتر مستقبل بنائیں" ۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنی اس تقریر میں کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کے ذریعے انسانیت کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئے حل فراہم کرنے اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے ایک نیا خاکہ تیار کرنے کا اہم تصور پیش کیا ہے۔ وانگ ای نے چین کی چار نکاتی تجویز پیش کی جو ایک پرامن اور پرسکون مستقبل کی تخلیق ، ترقی اور خوشحالی کے مستقبل کی تخلیق ،انصاف اور منصفانہ مستقبل کی تخلیق اور ایک بہتر مستقبل کی تخلیق پر مشتمل تھی ۔
وانگ ای نے نشاندہی کی کہ صرف اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کے تحت بین الاقوامی قانون پر مبنی بین الاقوامی نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھنے سے ہی کثیر الجہتی کو نافذ کیا جاسکتا ہے اور عالمی گورننس کو آگے بڑھا یا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین مستقبل کے اس سربراہی اجلاس اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو حقیقی کثیر الجہتی کو فروغ دینے، انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ایک زیادہ پرامن اور خوبصورت مستقبل کی تعمیر کے موقع کے طور پر لینے کے لئے تیار ہے۔