مالدیپ کے صدر محمد معیز اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات

2024/09/24 10:13:32
شیئر:

 

مقامی وقت کے مطابق 23 ستمبر کو مالدیپ کے صدر محمد معیز  نے نیویارک میں کمیونسٹ پارٹی آف چائںا  کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔

وانگ ای نے کہا کہ چین مالدیپ کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور چین مالدیپ تعلقات کو ترقی کی نئی سطح پر پہنچانے کے لیے تیار ہے۔ چین ہمیشہ سے قومی خودمختاری کی آزادی، علاقائی سالمیت ،قومی وقار کے تحفظ  اور قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے تلاش کرنے میں مالدیپ کی حمایت کرے گا۔ ہم مالدیپ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے، چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے اور ترقی اور احیاء کی راہ پر ایک دوسرے کے شراکت دار بننے کے لیے تیار ہیں۔

محمدمعیز  نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر پرتپاک مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ مالدیپ ایک چین پالیسی پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ  بین الاقوامی تعاون کے سلسلے وار بڑے انیشیٹوز    کی حمایت کرتا ہے۔ مالدیپ کی حکومت اور عوام مالدیپ کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے چین کی بے لوث مدد کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دوطرفہ تعلقات کی وسیع تر ترقی کو فروغ دینے کے لیے مالیات، رہائش، زراعت، بنیادی تنصیبات، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پر امید ہیں۔