کیپٹل مارکیٹ کی پائیدار اور مستحکم ترقی کی حمایت کے لئے متعدد اقدامات متعارف کرائے جائیں گے،نیشنل فنانشل سپروائزری ایڈمنسٹریشن

2024/09/24 15:51:31
شیئر:

24 ستمبر کو ،چین کی نیشنل فنانشل سپروائزری ایڈمنسٹریشن کے متعلقہ اہلکار  نے کہا کہ چین کیپٹل مارکیٹ کی مستقل اور مستحکم ترقی کی حمایت جاری رکھےگا ۔

اس سلسلے میں پہلے یہ کہ   انشورنس فنڈز کی طویل مدتی سرمایہ کاری کی پائلٹ اصلاحات کو وسعت د ی جائے گی   اور  نجی سیکورٹیز انویسٹمنٹ فنڈز قائم کرنے کے لئے دیگر اہل انشورنس اداروں کی مدد کی جائےگی   تاکہ کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کیا جائے.

 دوسرا  یہ کہ انشورنس کمپنیوں کی نگرانی اور رہنمائی کی جائےگی تاکہ ان اداروں میں  تشخیص کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جاسکے ، اور طویل مدتی ایکویٹی سرمایہ کاری کرنے کے لئے انشورنس فنڈز کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی جائے۔

 تیسرا  یہ کہ ویلتھ مینجمنٹ کمپنیوں اور ٹرسٹ کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کیا جائےگا  کہ وہ اپنی ایکویٹی سرمایہ کاری کی صلاحیتوں کو مضبوط کریں، زیادہ طویل مدتی ایکویٹی مصنوعات جاری کریں، کیپٹل مارکیٹ میں فعال طور پر حصہ لیں، اور متعدد چینلز کے ذریعے  پیشنٹ کیپیٹل کو فروغ اور وسعت دی جا سکے۔