24 تاریخ کو ، اکیسویں چین -آسیان ایکسپو چین کے صوبے گوانکسی کے علاقے ناننگ میں شروع ہوئی۔ افتتاحی دن ویتنام، ملائیشیا، لاؤس اور دیگر آسیان ممالک کے ساتھ 109 منصوبوں پر کامیابی سے دستخط کیے گئے۔
اسی روز گوانگسی اور آسیان ممالک کے درمیان اہم صنعتی پارکوں پر مذاکرات بھی پہلی بار منعقد ہوئے جس سے چین آسیان انڈسٹریل کوآپریشن زون میں 11 پارکوں اور آسیان ممالک کے اہم پارکوں کے درمیان تعاون کے میکانزم کے قیام میں مدد ملے گی ۔