قبل از وقت وارننگ کے باوجود عام شہریوں پر حملہ نہیں کیا جا سکتا، اقوام متحدہ

2024/09/25 11:22:13
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

مقامی وقت کے مطابق  24 ستمبر کو اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک بار پھر اپنے ورچول بیان  میں دعوی کیا ہے کہ اسرائیل "لبنان کےخلاف جنگ نہیں کر رہا" اور لبنانی عوام پر زور دیا کہ وہ "خطرے  سے دور رہیں اورحزب اللہ کے کنٹرول سے چھٹکارا حاصل کریں۔" اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان نے 24 تاریخ کو کہا کہ قبل از وقت وارننگ کے باوجود  بھی  عام شہریوں پر حملے نہیں کیے جا سکتے۔ 

اسی روز   واشنگٹن، نیویارک، سان فرانسسکو، سیاٹل، سان انتونیو اور فینکس سمیت متعدد امریکی شہروں  میں مظاہرے ہوئے، جن میں امریکی حکومت سے اسرائیل پر اسلحے کی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔امریکی مظاہرین  کا کہنا تھا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے اور غزہ کی پٹی کا جاری محاصرہ اور نسل کشی امریکی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ بڑی تعداد میں بموں، میزائلوں اور جنگی طیاروں کی وجہ سے ہوئی ہے۔