چین کے پائیدار نقل و حمل کے نظام کی ترقیاتی رپورٹ جاری

2024/09/25 17:14:35
شیئر:

پچیس تاریخ کو ،چین کی  وزارت ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام گلوبل سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ سمٹ  2024 بیجنگ میں منعقد ہوئی .دو روزہ فورم میں جاری کردہ "چین کی  پائیدار ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2023 "  مطابق  چین کا "بیلٹ اینڈ روڈ" نقل و حمل رابطہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ، چین کی بین الاقوامی ریلوے نقل و حمل کی سطح 2023 میں ایک نئی سطح تک پہنچی ۔  انڈونیشیا میں  جکارتہ-بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے، تل ابیب لائٹ ریل ریڈ لائن اورلاگوس لائٹ ریل بلیو لائن منصوبے کے پہلے مرحلے  باضابطہ طور پر آپریشنل  ہوئے ۔ چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے لائین، ہنگری  سربیا ریلوے لائین کے  ہنگری  سیکشن  کی تعمیر میں تیزی لائی گئی  اور چین-تھائی لینڈ ریلوے منصوبے کا پہلا مرحلہ شروع ہوا ۔رپورٹ کے مطابق 2023 تک   چین-یورپ مال بردار ٹرین 25 یورپی ممالک میں 200 سے زیادہ شہروں تک پہنچ چکی تھی  .