شی جن پھنگ کی جانب سے پوئر شہر میں قومی اتحاد کے حلف کے کتبے میں شریک نمائندوں کی اولاد کے نام جوابی خط

2024/09/25 17:20:15
شیئر:

حال ہی میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے پوئر شہر  میں قومی اتحاد کے حلف کے کتبے  میں شریک  نمائندوں کی  اولاد  کے نام ایک   جوابی خط بھیجا  جس میں قومی وحدت   کی ترقی کے لئے  پرجوش امیدوں کا ذکر کیا گیا ۔

 شی جن پھنگ نے کہا کہ 1951 میں آپ کے آباؤ اجداد سمیت  مختلف قومیتوں  کے نمائندوں نے قومی  وحدت   کے حوالے سے  ایک یادگار کتبے کی  تعمیر کی تھی اور  ایک  ہو کر پارٹی کی پیروی کرنے کا حلف  اٹھایا   تھا۔ گزشتہ 70 سالوں میں تمام قومیتوں کے عوام نے قومی وحدت   کے لئے مل کر کام کیا ہے، سرحدی علاقوں کی معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور قومی  وحدت  اور ترقی کا ایک روشن باب رقم کیا ہے۔

 شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چینی قوم ایک بڑ ے  خاندان  کی مانند ہے اور  قومتیوں  کے  افراد  کو چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کے تصورکو ذہن میں رکھتے ہوئے مل کر ایک خوبصورت وطن تعمیر کرنا چاہیے تاکہ قومی  وحدت  اور ترقی کے پھول زیادہ  شاندار  انداز میں  کھلیں۔