مقامی وقت کے مطابق24 ستمبر کو روس کے شہر کازان میں " برکس سولائزیشن ڈائیلاگ " کی سرگرمیوں کا سلسلہ منعقد ہوا جس میں چین، روس، برازیل، بھارت، جنوبی افریقہ، ایران اور دیگر برکس ممالک کے متعلقہ اداروں کے 300 سے زائد افراد، ماہرین، اسکالرز اور نوجوانوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران سرکاری عہدیداروں، کھیلوں کے عالمی چیمپینز ، برکس ممالک کے متعلقہ شعبوں کے ماہرین اور اسکالرز نے برکس ممالک کے درمیان تبادلوں کے ذریعے افہام و تفہیم اور دوستی کو بڑھانے اور عملی تعاون اور مشترکہ ترقی کے لئے مل کر کام کرنے میں برکس ممالک کی دل کو چھو لینے والی کہانیوں کا اشتراک کیا ۔