بیجنگ وقت کے مطابق 25 ستمبر کی صبح 8:44 پر چینی پیپلز لبریشن آرمی کی راکٹ فورس نے بحر الکاہل کے متعلقہ پانیوں میں تربیتی مصنوعی وار ہیڈ لے جانے والےایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ، اور یہ میزائل مقررہ سمندری علاقے میں اپنے ٹارگٹ پر کامیابی سے پہنچا۔موجودہ میزائل لانچ چینی راکٹ فورس کی جانب سے معمول کی سالانہ فوجی تربیت کا حصہ تھا ، جس میں ہتھیاروں اور سازوسامان کی کارکردگی اور فوجیوں کے تربیتی معیار کی مؤثر طریقے سے جانچ پڑتال کی گئی اور متوقع مقصد حاصل کیا گیا۔میزائل تجربہ سے قبل چین نے متعلقہ ممالک کو پیشگی آگاہ کر دیا تھا۔