پیارے دوستو، عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر، ہم آپ کو "میری چین کی کہانی " کی انٹرایکٹو سرگرمی میں حصہ لینے کی پر خلوص دعوت دیتے ہیں .
ہوسکتا ہے کہ آپ نے چین کا سفر کیا ہو، یہاں تعلیم حاصل کی ہو، کام کیا ہو اور رہائش اختیار کی ہو۔ یہ بھی مملکن کہ آپ ابھی تک چین نہ آئے ہوں لیکن آپ نے چین کی تیار کردہ مصنوعات کا استعمال ضرور کیا ہو گا ۔ امید ہے کہ آپ کو بہت جلد طویل چین کی شاندار تاریخ ،ثقافت اور بدلتی ہوئی سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کا مشاہدہ کرنے کے لئے یہاں آنے کا موقع ملے . چین سے آپ کی ہر توقع، چین میں آپ کی ہر یاد، ہمارے لئے قیمتی ہے ۔اسی لئے ہم آپ کو خلوص دل سے دعوت دیتے ہیں کہ آپ اپنی چین کی کہانی کو ہمارے ساتھ شئر کریں.
اس ایونٹ میں شرکت کی مختلف شکلیں ہو سکتی ہیں ، آپ براہ راست تبصرے کی جگہ میں اپنا پیغام چھوڑ سکتے ہیں یا چین سے متعلق اپنی تصاویر اور تحریر بھیج سکتے ہیں۔ اگر آپ ویڈیو انفلوئنسر ہیں تو ، آپ فیس بک پر ویڈیو اپلوڈ کر یں ، ہیش ٹیگ #میری چین کی کہانی # اور ہمیں @ کے ساتھ مینشن کریں ۔ ہم کچھ کہانیوں کو منتخب کریں گے اور انہیں مزید پلیٹ فارمز پر شائع کریں گے۔