چین کے 5 جی بیس اسٹیشن4 ملین سے تجاوز کر گئے

2024/09/25 19:40:40
شیئر:

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق  اگست کے آخر تک، چین میں 5G بیس سٹیشنوں کی کل تعداد 4.042 ملین تک پہنچ گئی، جو کہ موبائل بیس سٹیشنوں کی کل تعداد کا 32.1 فیصد   ہے اور 5G موبائل فون  صارفین کی تعداد  966 ملین تک پہنچ چکی ہے    جو کہ موبائل فون صارفین کا 54.3 فیصد بنتا ہے۔ 

وزارت صنعت  وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق  مستقبل میں نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو مضبوط بنانے، 5G ایپلی کیشنز کے پیمانے کو وسعت دینے، اور 5G نیٹ ورکس کو سماجی کاموں اور لوگوں کی زندگیوں کو  مزید بہتر  کر نے کے  قابل بنایا جائے گا ۔