سری لنکا کے صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے اعلامیے پر دستخط کر دیئے

2024/09/25 10:33:31
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق چوبیس تاریخ کی شام کو سری لنکا کے صدر انورا کمار ڈسانائیکے نے ایک اعلامیے پر دستخط کیے جس میں  24 ستمبر سے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اور  نئے پارلیمانی انتخابات اس سال 14 نومبر کو ہوں گے۔ سری لنکا کی پارلیمنٹ 225 ارکان پر مشتمل ہے، اور تحلیل شدہ پارلیمنٹ اگست 2020 میں تشکیل دی گئی تھی۔

سری لنکا کا الیکشن کمیشن 4 سے 11 اکتوبر تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کرے گا۔ نئی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس 21 نومبر کو ہوگا۔ ڈسانائیکے نے رواں ماہ کی 21 تاریخ کو سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور نئے صدر منتخب ہوئے ۔ انہوں نے 23 تاریخ کو حلف اٹھایا۔