اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اناسیویں اجلاس کی عام بحث کا آٖغاز مقامی وقت کے مطابق 24 تاریخ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہوا ۔ بہت سے ممالک کے سربراہان مملکت اور اعلیٰ سطحی حکومتی نمائندے موجودہ جغرافیائی سیاسی تنازعات، بین الاقوامی برادری کے سامنے مشترکہ تشویش کے اہم مسائل کے حل اور پائدار ترقی سمیت امور پر اپنا موقف بیان کریں گے ۔
جنرل اسمبلی کے اس سال کے عام مباحثے کا موضوع "کسی کو پیچھے نہ چھوڑنا: موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لئے امن، پائیدار ترقی اور انسانی وقار کے لئے ہاتھ ملانا" ہے۔