وانگ ای کی چین-سیلاک ٹرائیکا وزرائے خارجہ کے مکالمے کے آٹھویں دور میں شرکت

2024/09/25 19:42:47
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 24 ستمبر کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر  میں چین- لاطینی امریکہ کی دولت مشترکہ کے  "ٹرائیکا" وزرائے خارجہ کے مکالمے کے آٹھویں دور میں شرکت کی۔ 

وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چین انصاف اور مشترکہ مفادات کے اصول کو برقرار رکھنے، لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے، تین عالمی اقدامات پر عمل درآمد، اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اور علاقائی ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں کے درمیان گہری ہم آہنگی کو فروغ دینے اور چین- لاطینی امریکہ  ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے، تاکہ چین اور لاطینی امریکہ کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں۔

 سی ایل اے سی کے رکن ممالک نے سیلاک چین تعاون کے نتیجہ خیز نتائج کی تعریف کی اور سیلاک چین تعاون کو فروغ دینے اور سی ایل اے سی ممالک کی پائیدار ترقی میں حصہ ڈالنے میں چین کے مثبت کردار کو سراہا۔