25 ستمبر کو نئے دور میں جامع طور پر اصلاحات کو گہرا کرنے کے نظریے کے موضوع پر بیجنگ میں سیمینار منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور مرکزی شعبہ تشہیر کے ڈائریکٹر لی شو لے نے اس تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔
اجلاس میں شریک ماہرین کا خیال تھا کہ اصلاحات اور کھلے پن کے پورے عمل میں پارٹی کی قیادت کی پاسداری ضروری ہے۔اس کے علاوہ ضروری ہے کہ معاشی نظام میں اصلاحات کے قائدانہ کردار پر توجہ دی جائے، اعلیٰ سطحی سوشلسٹ مارکیٹ معاشی نظام کی تعمیر کی جائے، اعلیٰ سطحی اوپننگ اپ سسٹم اور میکانزم کو بہتر بنایا جائے اور ہمہ جہت اصلاحات کو مزید گہرا کرکے چینی طرز کی جدیدیت کے لیے مضبوط ترغیب اور ادارہ جاتی ضمانت فراہم کی جائے۔