چین کے اسٹیٹ کونسلر اور پبلک سکیورٹی کے وزیر وانگ ژیاؤ ہونگ نے 25 تاریخ کو امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وزیر الیگزینڈرو میئرکس کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کی ۔ فریقین کے درمیان کھل کر، پیشہ ورانہ اور عملی تبادلہ خیال ہوا۔
وانگ ژیاؤ ہونگ نے کہا کہ چین اور امریکہ نے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر ایمانداری سے عمل درآمد کیا ہے، باہمی احترام، اختلافات پر کنٹرول اور باہمی فائدہ مند تعاون کی پاسداری کی ہے اور انسداد منشیات، غیر قانونی تارکین وطن کی وطن واپسی اور ہر انفرادی کیس میں تعاون کے کچھ نتائج حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ ہر سطح پر رابطے برقرار رکھنے اور دونوں ممالک کے درمیان مستقل اور طویل مدتی قانون نافذ کرنے والے تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔ وانگ ژیاؤ ہونگ نے کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ چین کے خدشات پر توجہ دینے کو اہمیت دے، ٹھوس اقدامات کے ساتھ خلوص کا مظاہرہ کرے اور تعاون کو مضبوط بنانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے۔
فریقین نے قانون کے نفاذ میں شامل شعبوں میں اہم امور پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔