مقامی وقت کے مطابق 25 ستمبر کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں "امن کے لیے قیادت کا مظاہرہ " پر سلامتی کونسل کے اعلی ٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
وانگ ای نے کہا کہ امن ہمیشہ سے انسانی معاشرے کی توقع رہا ہے۔ امن کی خاطر ہمیں سلامتی کے صحیح تصور کو برقرار رکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو سلامتی کے خسارے پر قابو پانے اور دیرپا امن کے حصول کے لیے بنیاد فراہم کرتا ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ امن کی خاطر ہمیں بین الاقوامی عدل و انصاف کو برقرار رکھنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور سفارتی حل پر عمل کرنا اور مشترکہ اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ضروری ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ امن و سلامتی کے معاملے پر چین کا ریکارڈ دنیا میں بہترین ہے اور چین واحد بڑا ملک ہے جس نے پرامن ترقی کے راستے پر چلنے کو اپنے آئین میں لکھا ہے اور ملک ٹھوس اقدامات کے ذریعے عالمی امن کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کے اجرا کی سترہویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کی روح کو آگے بڑھانے اور مشترکہ طور پر دیرپا امن اور عالمگیر سلامتی کی حامل بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔