چھبیس تاریخ کو ، ڈیجیٹل ٹریڈ فیئر کی آرگنائزنگ کمیٹی اور انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر (آئی ٹی سی) کی طرف سے مشترکہ طور پر مرتب کردہ تیسری گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو کی فلیگ شپ رپورٹ، گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2024 کو باضابطہ طور پر جاری کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 اور 2023 کے درمیان، عالمی ڈیجیٹل تجارت کا پیمانہ 6.02 ٹریلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 7.13 ٹریلین امریکی ڈالر ہو ا ، جس کی اوسط سالانہ ترقی کی شرح 8.8 فیصد ہے. دنیا کی ٹاپ ٹین معیشتوں میں ، یورپی یونین ، امریکہ اور چین ڈیجیٹل تجارتی پیمانے کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست تین میں شامل ہیں اور مستحکم ترقی کے رجحان کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔