سی ایم جی کی طرف سے "برانڈ پاور پروجیکٹ" کے لئے جیانگ سو صوبے کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط

2024/09/26 17:19:34
شیئر:

25 ستمبر کو ، چائنا میڈیا  گروپ اور جیانگ سو  کی  صوبائی عوامی حکومت نے نانجنگ میں "برانڈ پاور پروجیکٹ" اور جیانگ سو سیریز کے میڈیا ایکشن کے اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا  گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔

 شین ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ چائنا میڈیا  گروپ کے "برانڈ پاور پروجیکٹ" نے بڑی تعداد میں چینی برانڈز  کی   اندرون او ر بیرون ملک شہرت  کو  فروغ دیا ہے، جو بین الاقوامی رائے عامہ کے میدان میں چینی میڈیا کی حیثیت اور کردار کو مکمل طور پر ظاہر کرتا ہے اور چینی برانڈز کو عالمی سطح پر جانے کے لئے ایک وسیع  اسٹیج فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم جی   جیانگ سو  صوبے کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کے عظیم مقصد میں اپنا حصہ ڈالے گا.