مقامی وقت کے مطابق 25 ستمبر کی سہ پہر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان اور اسرائیل کی صورتحال کا فوری جائزہ لیا۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو ز ونگ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ چین کو لبنان اور اسرائیل کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے اور چین خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار کے تحفظ میں لبنان کی بھرپور حمایت کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین اس معاملے میں بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصول کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
چینی نمائندے نے کہا کہ چین ان اندھا دھند حملوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جو بین الاقوامی انسانی قانون کی ریڈ لائن کو عبور کرتے ہیں اور شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں، اورچین اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل افواج کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلح حملوں سے اقوام متحدہ کے اہلکاروں اور اثاثوں کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔