امریکی سینیٹ نے حکومتی شٹ ڈاؤن سے بچنے کے لیے قلیل مدتی اخراجات کا بل منظور کر لیا

2024/09/26 10:01:31
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

مقامی وقت کے مطابق 25 ستمبر کی رات کو امریکی سینیٹ نے تین ماہ کے قلیل مدتی اخراجات کے بل پر رائے شماری  کی اور اب تک اس بل کو سینیٹ میں کافی ووٹ مل چکے ہیں۔ یوں اس ماہ کے آخر میں امریکی حکومت کو "شٹ ڈاؤن" سے بچایا گیاہے۔ قبل ازیں امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان نے بل کے حق میں 341 اور مخالفت میں 82 ووٹ سے بل کی منظوری دے دی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ بل حکومت کو 20 دسمبر تک موجودہ  معیار پر فنڈز فراہم کرے گا۔ سینیٹ کی منظوری کے بعد توقع ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اس بل پر دستخط کریں گے۔

یاد رہے کہ  امریکی ایوان نمائندگان نے رواں ماہ کی 18 تاریخ کو اسپیکر  بورس جانسن کے عارضی حکومتی اخراجات  کے بل کو مسترد کر دیا تھا، جس میں 28 مارچ 2025 تک حکومتی فنڈنگ میں توسیع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔ امریکی حکومت کا مالی سال 2024 تیس ستمبر کو ختم ہو  رہا ہےاور اگر سینیٹ اور ایوان نمائندگان اس سے قبل حکومتی بجٹ منظور نہیں کرتے  تو وفاقی حکومت  کو یکم اکتوبر کی آدھی رات سے'بندش' کا سامنا ہوگا۔