26 ستمبر کی سہ پہر کو چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ ژیاؤ گانگ نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔
ژانگ شیاؤ گانگ نے کہا کہ چینی فوج کی طرف سےبین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی لانچنگ کے تجربے کا مقصد ہتھیاروں اور سازوسامان کی کارکردگی اور فوجیوں کی تربیتی سطح کی جانچ کرنا ہے، اور یہ ایک معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی ہے، جو مکمل طور پر قانونی اور معقول ہے.انہوں نے کہا کہ چین کی جوہری پالیسی انتہائی مستحکم، مستقل اور قابل اعتماد ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جوہری ہتھیاروں کے پہلے استعمال نہ کرنے کی جوہری پالیسی پر عمل کیا ہے، خود دفاعی جوہری حکمت عملی پر سختی سے عمل کیا ہے، ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے سے گریز کیا ہے، غیر جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک یا جوہری ہتھیاروں سے پاک علاقوں کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا دھمکیاں نہ دینے کا واضح عزم کیا ہے، اور اپنی جوہری افواج کو قومی سلامتی کے لئے ضروری نچلی ترین سطح پر برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔